نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تنویر عباس جعفری کی قل خوان

Tanveer Abbas Jafri

Tanveer Abbas Jafri

کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) چند روز قبل نا معلوم شخص کی فائر رنگ سے جاں بحق ہونے والے تنویر عباس جعفری کی قل خوانی آج صبح 10 بجے ٹب ی امام قبرستان میں ادا کی جائے گی مقتول تنویر عباس جعفری کو 4 دسمبر کی رات 7:40 پراس وقت گولی کا نشانہ بنایہ گیا۔

جب وہ اور اس کا ساتھی نذیر حسین آلٹو گاڑی میں سوار ہو کر ہائی سکول ریلوے روڈپر پولنگ ڈیوٹی عملہ کا کھانہ دینے گیا تھا ہائی سکول کے گیٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے مطابق پہلے سے تاک میں موجود ایک شخص جس کا قد تقریبا ساڑھے5فٹ اور جسم فربہ تھااورچہرے پر نقاب اور آنکھوں پر چشمہ سفید رنگ کے کپڑے اور اوپر جیکٹ پہنی ہوئی تھی ۔پائوں میں سفید رنگ کے جوگر دیکھے جا سکتے ہیں۔تفشیشی افسران حاجی محمدافضل ،محمد آصف، انعام الحق چیمہ،کے مطابق تفشیش جاری ہے جلد ملزمان گرفتار کر لئے جائے گے۔

واضع رہے 5 دسمبر کو جنازہ کے موقع پر 2ہزار کے قریب اجتماع میں مقتول کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آج 8 دسمبر بروز منگل کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔جوکہ آج ختم ہو تہی ہے لیکن پولیس ملزمان آج تک گرفتار کر سکی ہے دوسری جانب DPo لیہ نے مقتول کے ورثاء سے ملاقات میں قاتل کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔