فائرنگ کے ملزمان کے چہرے نہیں دیکھ سکی، اہلیہ رشید گوڈیل

Rashid Godil Car Firing

Rashid Godil Car Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے رشید گوڈیل کی بیوی سے بیان لے لیا ہے ، رشید گوڈیل کی اہلیہ نےاپنے بیان میں کہا کہ فائرنگ کی آواز سن کر میں گھبرا کر نیچے ہوگئی تھی۔

گاڑی کے شیشے کالے ہونے کے باعث ملزمان کی شکل نہیں دیکھ سکی، فائرنگ کے بعد جب اٹھ کر دیکھا تو رشیدگوڈیل کو گولیاں لگ چکی تھیں۔ موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔