پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ میں چاند اسپورٹس نے کے جی اے کو شکست دیدی

Football Championship

Football Championship

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے ڈبلیو فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کے جی اے گرائونڈ نمائش چورنگی پر جاری پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ2015ء میں چاند اسپورٹس نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت کے جی اے کلب کو5-0کے عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔

چاند اسپورٹس کی جانب سے رومی نے 2 جبکہ سنجے اور تاشیش نے ایک ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض منیر شاہ ،اسد خان اور مراد مسیح نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر کریم حاتم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔