پہلا آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء کا فائنل آج کھیلا جائیگا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری “پہلا آل کراچی شہید ریاض بلوچ یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “کا فائنل (آج) مورخہ 20 نومبر 2016ء بروز اتوار دوپہر 3 بجے میزبان شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب اور اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا۔

میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے اختتام پر نقسیم انعامات کے حوالے سے شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق ایم پی اے امان اللہ محسود ہونگے جو فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر