پہلا آل پاکستان محمد عمر لاشاری میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے لاشاری شوٹنگ بال کلب میر پور خاص سندھ کے زیر اہتمام پہلا آل پاکستان محمد عمر لاشاری میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ لاشاری شوٹنگ بال کلب میرپورخاص کے زیراہتمام حاجی شاہ محمد لاشاری ویلیج تعلقہ سندھری ضلع میر پور خاص میں 3 تا5 مارچ منعقد کیا جارہا ہے۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر ز ڈاکٹر قمر دین لاشاری ،محمد علی لاشاری اور خان محمد شر کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان سطح کے اس میگا شوٹنگ بال ایونٹ کا آغاز (آج) مورخہ 3مارچ 2017ء بروز جمعہ شام 4بجے ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے معروف 32 نامور شوٹنگ بال ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے ٹیمیں میر پور خاص پہنچ چکیں ہیں۔
جاری کردہ: میڈیا کوارڈینٹر