پہلا آل پاکستان نیشنل بنک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ: میزبان نیشنل بنک شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

 All Pakistan NBP Football Tournament

All Pakistan NBP Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس پر جاری “پہلا آل پاکستان نیشنل بنک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ “میں آخر دو کوارٹر فائنل کے فیصلے ہو گئے، کھیلے گئے پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے میزبان نیشنل بنک کی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا ،دوران میچ دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا اصل مقابلہ سوئی سدرن گیس کے گول کیپر اور نیشنل بنک کی ٹیم کی مابین رہا جس میں دوران کھیل ایس ایس جی سی کے گول کیپر احسان اللہ نے پانچ یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میچ کا واحد گول کھیل کے 45ویں منٹ میں ایس ایس جی سی کے محمد علی نے اسکور کیا ،کھیل کے دوران 77ویں منٹ میں ایس ایس جی سی کے عبدالسلام کو ریڈ کارڈ کا سامنا کراکر میچ بدر کیا گیا ،دوسرے میچ میں پاک واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ میں پنلٹی ککس کی بنیاد پر 11-10سے ایس این جی پی ایل کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا اس کے بعد 10-10منٹ کے 2ہاف دیئے گئے جس پر بھی میچ برا بر رہا پھر 5-5پنالٹی ککس دیئے گئے جو برا بر رہے اس کے بعد سڈن ڈیتھ میں یہ فیصلہ نتیجہ خیز ہوا اور پاک واپڈا نے یہ میچ 11-10سے جیت لیا۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر