پہلا بہادر علی نقوی شوٹنگ بال ایوارڈ ز کا اعلان

Awards Ceremony

Awards Ceremony

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں انسپکٹر بہادر علی نقوی شہیدجو شوٹنگ بال کھیل سے بے حدمحبت رکھتے تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

جس میں مندرجہ زیل شخصیات کو شوٹنگ بال کھیل کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ایورڈز دیے جائیں گے، ایورڈز حاصل کرنے والوں میں ایم شمیم قریشی، جاوید اختر کیانی، عبدلحق، انیس الرحمان، سکندربلوچ، رانا ممتاز، ابصار احمد، جعفر رضا، راو عبدلغفار، امیر سردار مروت، محمد اکرم، غفار اعوان ، چودھری محمد شریف اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآڈینیٹر محمد ارشد شامل ہیں، ایورڈز کی تقریب کے انتظامات کے لیے SSP عرفان بہادر نقوی کی سرپرستی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔

جبکہ کمیٹی کے ممبران میں سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل جوائنٹ سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد عارف، ملک فاروق اعوان، اعجاز احمد اور فاروق نادر شامل ہیں۔