پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود محکمہ تعلیم کی سرپرستی سے محروم ہوں۔ زرشاد خان

Zrshad Khan

Zrshad Khan

مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی کی دور افتادہ اور پسماندہ تحصیل پڑانگ غار سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ ہائی سکول نواں کلی میں زیر تعلیم رہا اور حالیہ میٹرک امتحانات میں زرشاد خان ولد حاضر خان نے 941 نمبرز لیکر ایجنسی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پوزیشن ہولڈر طالب علم زرشاد خان نے کہا کہ غُربت اور مشکلات کے باوجود دن رات محنت کرکے محنت کی اور اللہ نے محنت کا صلہ دیا۔

زرشاد خان نے مزید کہا کہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے علاقے کی خدمت کرنا چاہتا ہوں کیونکہ والد صاحب پہلے سے شدید بیمار ہے علاقے میں غربت زیادہ ہے اس لئے ڈاکٹر بن کر علاقے کی خدمت کرونگا۔

ایک سوال کے جواب میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی مگر مخکمہ تعلیم ، متعلقہ سکول اور پولیٹیکل انتظامیہ نے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا اور نہ کسی قسم کی حوصلہ افزائی اور سراہا نہیں گیا۔

زرشاد خان نے مخکمہ تعلیم ، پولیٹیکل انتظامیہ اور گورنر خیبر پختون خوا ں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے مالی امداد کریں۔