پہلا آل کراچی عمر خطاب اینڈ محمد بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے غازی شوٹنگ بال کورٹ پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں “پہلا آل کراچی عمر خطاب اینڈ محمد بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 2016 ئ” کا آغاز ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ انسپکشن کمیٹی کے رکن غلام یاسین نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرافتتاحی میچ کراچی کی دو مشہور شوٹنگ بال ٹیم میزبان غازی شوٹنگ بال کلب اور واحد شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گیم سے برابر ہوگیا قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ انسپکشن ٹیم کے رکن غلام یاسین نے کہاکہ کھیل صحت مند زندگی اور ذہنی نشوونماء کو پروان چڑھانے کا اہم ذریعے ہے شہر کراچی اور صوبہ سندھ میں تعلیم ہو یا کھیل اور ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے سندھ کے نوجوانوں نے دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے اپنے ذصوبے اور ملک کانام روشن کیا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کررہی ہے اس حوالے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیرکا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ہی کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار ہے کہ شاہ فیصل کالونی اور ناتھا خان گوٹھ کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی درخواست پر پنجاب گرائونڈ کی از سر نو تعمیر کا ٹینڈر ہوچکا ہے اور جلد تعمیراتی کاموں کا بھی آغاز ہوگا اس موقع پر کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمدخان نے غازی شوٹنگ بال کلب کے روح رواں عبدالحق اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد عارف ایڈوکیٹ کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سندھ شوٹنگ بال ایسویس ایشن کے نائب صدر شمیم قریشی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،فاروق اعوان ،نادر فاروق اور دیگر موجود تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر