مالی سال 2016، صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کی بجائے کمی

Industry

Industry

کراچی (جیوڈیسک) حکومتی اعداد و شمار اور دعوے غلط ثابت ہوئے، مالی سال 2016 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھنے کی بجائے مزید گھٹ گئی۔

مالی سال 2016 میں حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ بڑی صنعتوں کی ترقی کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، مگر درحقیقت اعداد شمار تو کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں۔

مالی سال 2016 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار اپنے ہدف 4 اعشاریہ 6 فیصد کے بجائے 3 اعشاریہ 21 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2015 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 3 اعشاریہ 38 فیصد رہی تھی۔

ڈار صاحب کچھ بھی کہیں لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ صنعتی ترقی کے اہداف حاصل کرنا تو دور کی بات اس کی پیداوار میں مزید کمی واقع ہو گئی۔

صنعتی ترقی میں کمی جہاں حکومتی دعووں کی قلعی کھول رہی ہے وہیں ماہر معاشیات یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار اور کپاس کی پیداور میں کمی کے باوجود معاشی ترقی میں اضافہ کیسے ممکن ہوا؟؟