مٹھی بھر دہشتگرد پوری قوم کیلئے عذاب بن ے ہوئے ہیں ‘ جی کیو ایم

Suicide Blast

Suicide Blast

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شبقدر سیشن کورٹ خود کش حملے میں شہید ہونے والی خواتین و افراد اور سیکورٹی اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ پاکستان کو بدامنی ودہشتگردی کی لعنت سے نجات دلاکر امن کی بحالی اور عوام کو تحفظ کی فراہمی کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے اہلکار مثالی خدمات انجام دینے کے ساتھ لازوال قربانیاں بھی دے رہے ہیں جن کی قوم صرف معترف ہی نہیں۔

اس کیلئے اپنے محافظوں کی احسانمند و شکر گزار بھی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کررہی ہے مگر پاکستان وعوام دشمن مخصوص عناصر کی ہمدردیاں ‘ معاونت اور سرپرستی کی وجہ سے مٹھی بھر دہشتگرد پوری قوم کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیںاسلئے ان عناصر کااحتساب کئے بناءنہ تو دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیاب ہوسکتی ہے اور نہ ہی دہشتگردی سے نجات مل سکتی ہے۔