فٹنس کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز کے ناموں کا اعلان آج متوقع

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سلیشکن کمیٹی کا پہلا امتحان آ پہنچا، فٹنس کیمپ کے لیے قومی کرکٹرز کے ناموں کا اعلان آج متوقع ہے۔

انضمام الحق کے سربراہی میں سلیشکن کمیٹی نے پاکستان کپ کے تمام میچز میں کھلاڑیوں کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے بعد فٹنس کیمپ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کہتے ہیں کہ کیمپ کے لیے چالیس کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جن میں انگلینڈ جانے والے اے ٹیم کے کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی نے اے ٹیم کے ساتھ سنیئرز کھلاڑیوں کے جانے کی فرمائش پہلے سے ہی مسترد کر رکھی ہے۔

اعلان کردہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آٹھ مئی سے لاہور میں ہوں گے اور ایبٹ آ باد میں فوجیوں کے زیر نگرانی فٹنس کیمپ بارہ مئی سے متوقع ہے۔