سید شاہ علی برقع پوش رادھنوی (میرٹھ) کی سہہ روزہ عرس 25 تا 27 مئی درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال میں منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زیر سرپرستی سربراہ حلقہ علویہ القادریہ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی سہہ روزہ عرس مبارک سید شاہ علی برقع پوش رادھنوی (میرٹھ) مورخہ 25،26اور 27مئی 2016ء کو بمقام درگاہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری گلشن اقبال نزد لال فلیٹ راشد منہاس روڈ پر منعقد ہوگی ۔

عرس کا آغاز مورخہ 25مئی صبح 10بجے ہوگا جبکہ بسلسلہ عرس مبارک عظیم الشان محفل نعت مورخہ 26مئی بعد نماز عشاء منعقد ہوگی جس میں ملک کے ممتاذ ثناء خوان بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے ،عرس کی اختتامی محفل مورخہ 27مئی بروز جمعہ صبح 10بجے منعقد ہوگی عرس مبارک میں تینوں دن ملک بھر سے ممتاز علماء اکرام ،ثناء خوان ،مریدین اوع مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرینگے ۔