سیلابی صورت حال میں حکومت اور انتظامیہ بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں مختلف علاقوں میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں انتظامیہ اور حکومت بے بسی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مختلف علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث بڑی تعداد میں نقصان ہوا ہے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جب کہ کئی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیکڑوں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کی کوئی ٹیم لوگوں کی مدد کے لیے نہیں پہنچی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامیہ اورحکومت بے بسی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ سراج الحق نے جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم کے رضا کاروں اور اپنے جماعت کے کارکنوں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔