فلڈ وارننگ جاری، فوجی دستوں کو فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا پہنچنے کا حکم

Flood

Flood

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے طوفانی بارش کی پیش گوئی کر دی۔ دریاؤں کے بپھرنے کے خطرے کے پیش نظر فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی۔ خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے پیشہ نظر ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گی۔

تاہم ابھی تک بند کے پشتوں کی مرمت کا کام نہیں ہو سکا جس کے سبب ایک بار پھر سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیشہ نظر پاک فوج کے دستوں کو متعلقہ علاقوں میں پیشگی پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے دستے فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور سرگودھا کے علاقوں میں پہنچیں گے۔ حکومتی اداروں نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فوج کی مدد طلب کی تھی۔

اس مرتبہ معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی ہے جن کی وجہ سے دریا اور ندی نالے آپے سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔