فٹ سی کے گلوبل ایکویٹی انڈیکس میں پاکستانی کمپنیاں شامل

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی معیشت کے لئے ایک اور بڑی خوش خبری۔ اب فائننشل ٹائم اسٹاک ایکسچینج نے بھی پاکستان کی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کی بڑی کمپنیاں عالمی مارکیٹوں کے انڈیکس میں شمولیت اختیار کر جائیں گی۔

پاکستانی کمپنیز جس میں حبیب بینک، ماری پیٹرولیم، سیرل، اینگروں، فوجی فرٹیلائز، نشاط اور دیگر شامل ہیں۔” گلوبل ایکویٹی انڈیکس” میں 20 مارچ سے شامل ہو جائیں گی۔ اس فیصلے غیرملکی سرمایا کاری میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایم ایس سی آئی اور فٹ سی کے گلوبل ایکویٹی انڈیکس میں شمولیت سے پاکستان میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کا امکان ہے۔