آل ڈسٹرکٹ سائوتھ الفلا بنک فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام الفلاح بنک کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری میں جاری آل ڈسٹرکٹ سائوتھ الفلاح بنک فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں الریحان فٹ بال کلب نے ینگ عید گاہ فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں ظہور شہید فٹ بال کلب نے کراچی بلوچ فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر ہرا دیا۔

تیسرے میچ میں بلوچ آزاد فٹ بال کلب نے بلوچ فشر مین فٹ بال کلب کو 1-0سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،یونس لعل ،اعظم ،جاوید ابراہیم اور یوسف فیض نے انجام دیئے۔

جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔