منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ میں جگو میموریل کی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے ڈبلیو فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کے جی اے گرائونڈ نمائش چورنگی پر جاری پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ 2015ء میں کھیلے گئے میچ میںجگو میموریل نے باآسانی این ایف ٹی سی کمپائونڈ کو 4-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

جگو میموریل کی جانب سے ساجن نے 2 اور ڈیوڈ اور ندیم نے ایک ایک گول اسکور کئے۔ کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نو ر احمد نورا، منیر شاہ اور مراد مسیح نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر انیش اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament