باچا خان یونیورسٹی چہار سدہ پر دہشت گردی تعلیم دشمنوں عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے ۔سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے با چا خان یونیورسٹی چہار سدہ پر دہشت گردوں کی بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے علم دشمنوں کی گھنائونی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سازشی عزائم رکھنے والے ان ملک دشمن اور انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے تمام عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے متحد ہوچکی ہے اورنگزیب سلطان نے کہاکہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ امن کا سفیر ہے دہشت گرد کا کسی مذہب اور قوم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ معصوم انسانوں کی جان لینے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں پاکستان قوم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارے حوصلے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بعد بھی بلند تھے اور آج بھی دہشت گردوں کی با چا خان یونیورسٹی پر بذدلانہ حملے کے بعد بھی بلند ہیں پاکستانی کا بچہ بچہ آخری دہشت گردکے خاتمے تک اپنی افواج کے ساتھ ہے ۔۔

سفیر امن اورنگزیب سلطان نے اپنے بیان میںمزید کہاکہ میں شہداء 1947سے لیکر آج سانحہ با چاخان یونیورسٹی کے طلبا و اساتذہ کی شہادت کا واسطہ دیکر تمام علماء اکرام ،سیاسی و مذہبی رہنمائوں سے التجا کرتا ہوں کہ اپنے دلوں سے نفرتوں کو مٹا کر متحد ہوجائیں اور پاکستان کی ترقی اور بقاء کے لئے کام کریں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں انہوں نے باچا خان یونیورسٹی چہار سدہ کے معصوم شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لوحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے ۔