فٹ بال کپ، ہزار محمڈن نے ینگ پنجگور اور عثمان شہید نے شرافی محمڈن کو شکست دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں کھیلے گئے میچ میں ہزارہ محمڈن نے ای سخت مقابلے کے بعد مد مقابل ہنگ پنجگور لیاری کو 3-2 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عالم زیب، انویز اور جنید نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

جبکہ مخالف ٹیم کی جانب سے مراد علی اور عزیز بابا نے گول اسکور کئے کھیلے گئے دوسرے میچ میں عثمان شہید کیماڑی نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شرافی محمڈن ملیر کو پنالٹی ککس پر 5-3سے زیر کردیا دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ان میچوں میں ریفری کے فرائض شوکت ،نیاز ،یوسف اور عبدالباقی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔