حیسنی سنگھارہ کلری محمڈن فٹ بال کلب کے نائب صدر منتخب ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال کلب لیاری کا اہم اجلاس زیر صدارت بیگ محمد مندرہ منعقد ہوا جس میں وائس چیئر مین عبدالوحید، جنرل سیکریٹری رائو محمد اقبال، میڈیا کوارڈینٹر غلام حسین، جوائنٹ سیکریٹری عبدالرزاق چشتی ،کوچ اعجاز کارا کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر حسینی سنگھارہ کو کلری محمڈن فٹ بال کلب کا نائب صدر منتخب کیا گیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنا عہدہ بخیر و خوبی انجام دینگے اور کلب کی ترقی اور فٹ بال کے فروغ کے لئے اپنا نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔