پیپلز فٹ بال اسٹیڈیم لیاری کو عالمی اسٹینڈرڈز گرائونڈز بنایا جائیگا۔ سردار محمد بخش مہر

Lyari Football Stadium

Lyari Football Stadium

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہرنے کہا ہے کہ پیپلز اسٹیڈیم کو عالمی اسٹینڈرڈزفٹ بال گرائونڈ بنایا جائیگا سندھ حکومت سندھ بھر میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کرچکی ہے۔

انشا اللہ بہت جلد کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ نظر آئے گا ان خیالات کا اظہار وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پیپلز اسٹیڈیم لیاری کا اچانک دورہ کرکے گرائونڈ کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہر کراچی کی معروف اسپورٹس شخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیر کھیل نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ پیپلز اسٹیڈیم لیاری کی تعمیر و رمت ،تزئین و آرائش مکمل گراسی گرائونڈ بنا نے کا اعلان یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میںکرچکے ہیںانہوں نے کہاکہ پیپلز فٹ بال اسٹیڈیم لیاری شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کا لیاری کے نوجوانوں کے لئے تحفہ ہے جو 1988ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر کھیل نے پیپلز اسٹیڈیم کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز اسٹیڈیم کی تعمیر و ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے ھوالے سے مکمل رپورٹ وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کو پیش کروں گا انہوں نے کہاکہ وزارت کھیل وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔