شمع مسلم انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہباز گرین نے ماڑی پور بلوچ کو شکست دیدی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شمع مسلم فٹ بال کلب اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شمع مسلم انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہباز گرین بنارس نے مضبوط حریف ماڑی پور بلوچ کو 2-0سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا جس سے شائقین فٹ بال بھر پور لطف اندوز ہوئے۔کھیل کے دوران پہلے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

وقفے کے بعد شہباز گرین کی جانب سے عالمگیر نے 40ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی اور 50منٹ میں پھر عالمگیر نے ہی گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے گول کیپر حسین ،دفاعی کھلاڑی شاہ حسین اور ثناء اللہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔