ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کراچی یونائٹیڈ اور نیشنل بنک مد مقابل ہونگے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ککرز فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے جاری آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل (آج ) مورخہ 5جون 2016ء بروز اتوار شام 5بجے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر کراچی یونائٹیڈ اور نیشنل بنک کے مابین کھیلا جائیگا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا آخری سیمی فائنل میچ نیشنل بنک کی ٹیم نے میزبان کراچی ککرز کو 2-0سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔کھیل کے ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کے سخت مقابلہ کیا۔

تاہم دوسرے ہاف کے 83ویں منٹ میں این بی پی کے مصباح الحسن اور 86ویں منٹ میں مقبول نے نہایت عمدہ گول اسکور کرکے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا اور کھیل کے اختتام تک حریف ٹیم کو اپنے گول پوسٹ کی طرف بڑھنے کا موقع نہیں دیا اور کھیل کے اختتام پر کامیابی سمیٹے ہوئے نیشنل بنک کی ٹیم نے فائنل کی جانب پیش قدمی کی۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فیفا ریفری ارسلان شریف ،محمد سلیم اور اسلام انصاری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبداللہ ہارون اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔