آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ

 Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کاٹھور ڈسٹرکٹ ملیر کے زیر اہتمام کاٹھور کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری “آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ “میں 4ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے کے پہلے میچ میں میزبان کلب کلمت اسٹار ایف سی نے مد مقابل شہید مزمل ایف سی کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شیر کردیا کھیل کی خاص بات کلمت اسٹار کے گول کیپر شاہ جہاں کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے کئی یقینی گول کو ناکام بنا کر شائقین سے بھر پور داد وصول کی۔

دوسر میچ میں ملیر یونین نے گل بلوچ کو مقررہ وقت تک برابری کی بنیاد پر ختم ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ۔تیسرے میچ میں بلوچ اسٹار ایف سی نے ملیر ریڈ کو پنالٹی ککس پر ہرا دیا جبکہ چوتھے میچ میں عمر اسٹار ایف سی نے ینگ نورانی کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی عبدالغنی بلوچ اور شاہنواز گبول سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔