آل ملیر شہید عبداللہ مراد فٹ بال ٹورنامنٹ افتتاحی معرکہ خاصخیلی برادرز نے اپنے نام کرلیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کاٹھور کے زیر اہتمام کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل ملیر عبداللہ مراد شہید سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کا با قاعدہ آغاز ہوگیا پیپلزپارٹی ضلع ملیرکے صدر عبدالرزاق راجہ نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اظہر اسپورٹس بمقابلہ خاصخیلی برادرز کے مابین کھیلا گیا جسے خاصخیلی برادرز نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت اظہر اسپورٹس کو 2-1سے شکست دیکر جیت لیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے علی اکبر نے ب2گول جبکہ مخالف ٹیم کی جانب سے دل مراد نے واحد گول اسکور کیا ۔شاندار کھیل پر فاتح ٹیم خاصخیلی برادرز کے علی اکبر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی ساجد جوکھیو ،شائنہ بلوچ ،پیپلزپارٹی کے رہنماء سلمان عبداللہ مراد بلوچ ،امداد جوکھیو ،رئوف بلوچ ،اسماعیل بلوچ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کے عہدیداران اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ناصر روشن کے علاوہ دیگر فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر عبدالرزاق راجہ نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ناصر روشن کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض اسلم بلوچ ،ریحان اور جہانگیر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔