شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں سرحد اسپورٹس نے میٹرو ول اسٹار کو زیر کر دیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید فٹ بال کلب کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان سرحد اسپورٹس نے مد مقابل مضبوط حریف میٹرو ول اسٹار کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح کلب کی جانب سے شہزاد اور رضوان نے نہایت عمدہ گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

دوسرے میچ میں شاہ فیصل کالونی کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اُسامہ اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد جلال مراد کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ڈھیر کردیا ۔تیسرے میچ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد بلوچ اسٹار شرافی کو سڈن ڈیتھ پر 8-7سے شکست دیدی کھیلے گئے۔

میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری چوہدری اقبال ،جمیل نازاور فرید طوفان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با بو بھائی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔