زیادہ دیر بیٹھیں گے تو جان سے جائیں گے : طبی ماہرین

Sitting

Sitting

بہت سے لوگ بیٹھ کر کام کرنے کو اپنے لیے سہولت اور نعمت خیال کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر تک مسلسل بیٹھے رہنا باعث ہلاکت ہے کیونکہ دیر تک بیٹھنے سے سالانہ ساڑھے تین لاکھ کے قریب لوگ لقمہ اجل جاتے ہیں۔

ماہرین صحت کی جانب سے 10 سال کی طویل عرق ریزی کے بعد 54 ممالک میں کی گئی تحقیق کے چشم کشا نتائج جاری کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ہرسال موت کے منہ میں چلے جانیوالے افراد میں 3.8 فی صد ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جن کی موت کا سبب کوئی بیماری نہیں بلکہ مسلسل بیٹھے رہنا ہوتا ہے۔

اس ضمن میں تشویشناک امر یہ ہے کہ لبنان میں بیٹھنے سے ہونے والی ہلاکتیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں جہاں 11.6 فی صد افراد فوت ہو جاتے ہیں۔