فوربز میگزین، جرمن چانسلر اینگلا مرکل دنیا کی طاقتور خاتون قرار

Angela Merkel

Angela Merkel

نیو یارک (جیوڈیسک) فوربز کی سال دو ہزار سولہ کی دنیا کی طاقتور خواتین کی فہرست میں پہلے دو نمبر جرمن چانسلر مرکل اور امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن براجمان ہیں۔

چانسلر مرکل گزشتہ چھ برس سے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ہلیری کلنٹن دو برس سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

تیسرے نمبر پر امریکا کے فیڈرل ریزروو کی سربراہ جینٹ ییلن، چوتھے نمبر پر بل گیٹس کی اہلیہ ملنڈا اور پانچویں پر جنرل موٹرز کی سی ای او میری بارا ہیں۔