ہمیں مجبور کیاجا رہا ہے کہ ہم راستوں پر آئیں اور احتجاج کریں۔ ایم ڈبلیو ایم بدین

Badin MWM

Badin MWM

بدین (عمران عباس) ہمیں مجبور کیاجا رہا ہے کہ ہم راستوں پر آئیں اور احتجاج کریں، لوڈ شیڈنگ کا اگر یہی سلسلہ رہا تو آنے والی مجالس امام بارگاہوں کے بجائے راستوں اور چوراہوں پر کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم بدین۔۔

بدین ایم ڈبلیو ایم ضلع بدین کے رہنماؤں نادر علی شاہ، عرفان بلوچ، ارشاد بلوچ، امداد علی لاشاری، غفور حیدری، عمران چانڈیو، رفیق میمن ، مشتاق علی حیدری اور دیگر نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ ہمیں بلاجواز تنگ کررہی ہے، نا تو صفائی کا کوئی نظام موجود ہے ناتو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور ناہی حیسکو والوں کی جانب سے کوئی تعاون کیا جا رہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہوتے ہی حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ٹائمنگ کو بڑا دیا گیا ہے اور بلخوص مجالس کی اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس کے باعث کوئی بھی بڑا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہیں لیئے تو یہ مجالس جو ہم امام بارگاہوں میں کر رہے ہیں راستوں اور چوراہوں پر کرینگے پھر ساری ذمہ داری حکومت سندھ اور ضلع حکومت پر عائد ہوگی۔۔۔