افغان فورسز کی کارروائیوں میں 32 شدت پسند ہلاک

Forces

Forces

کابل (جیوڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں32شدت پسند ہلاک اور18 زخمی ہوگئے جبکہ فورسزنے دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کوناکام بناتے ہوئے2 پاکستانیوں سمیت5 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیاہے۔

جنوبی صوبہ قندھارمیں افغان نیشنل فورسزکی کارروائیوں میں طالبان عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیاکہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں آپریشن کے دوران 2 عسکریت پسند وں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ صوبہ پکتیکا میں آپریشن کے دوران 5 شدت پسند ہلاک اور7 دیگرزخمی ہوگئے۔ فورسزنے صوبہ جاؤزجان میں2 بھائیوں کو دھماکا خیز موادکے ہمراہ گرفتارکرلیا۔ افغان حکام کے مطابق دونوں مشتبہ افرادنے پاکستان میں تربیت حاصل کی تھی۔ صوبہ ننگرہارمیں 2 پاکستانی عسکریت پسندوں کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیاگیاہے۔

دریں اثناکابل میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے نیاسیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ امریکی شہریوں کو اغوا یا یرغمال بنائے جانے کاخدشہ بڑھ رہاہے۔ افغان میڈیاکے مطابق کابل میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری آن لائن بیان میں اپنے شہریوں کو خبردارکیاگیاہے کہ انھیں اغوایایرغمال بنایا جاسکتا ہے۔