ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 41 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 23 ارب 41 کروڑ ڈالر کی سطح کو چھو چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 72 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں سے 70 کروڑ ڈالر چین ڈیویلپمنٹ بینک کے جانب سے منتقل کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط مل جانے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہیں جبکہ ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی کی معاشی کارکردگی کو سہرا۔ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح اب 4 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کے بجائے 5 اعشاریہ 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔