زرمبادلہ ذخائر اگست کے پہلے ہفتے میں 14.3 کروڑ ڈالر گھٹ گئے

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر اگست کے پہلے ہفتے میں 14 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی کمی سے 18 ارب 67 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 اگست کو غیرملکی زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کی مالیت 18 ارب 67 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 13 ارب 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 43 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 5 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔