زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر کے قریب آ چکے ہیں: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے گزشتہ 3 سالوں کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے زخائر میں بہتری آئی ہے اور یہ 23 ارب ڈالر کے قریب آ چکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا حکومتی اقدامات سے ٹیکس دائرہ کار بڑھ رہا ہے جس سے مالی خسارے میں کمی آ رہی ہے اس کے علاوہ صنعتوں کے لیے توانائی کی فراہمی بھی بہتر ہوئی ہے جو اوسط 4 فیصد سالانہ معاشی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوئی۔

معاشرے کے غریب ترین طبقے کی مالی معاونت کا بجٹ 40 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 1٫5 ارب ڈالر تک پہنچا دیا گیا۔