وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Tasnim Aslam

Tasnim Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان تسنيم اسلم کی جگہ قاضی خليل اللہ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قاضی خليل اللہ جلد عہدے کا چارج سنبھال ليں گے۔ تسنیم اسلم اب ايڈيشنل سيکرٹری اقوام متحدہ کےعہدے پر فرائض سرانجام ديں گی۔ قاضی خليل اللہ ايڈيشنل سيکرٹری برائے مشرق وسطیٰ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

قاضی خليل اللہ کيوبا، روس اور جينوا سميت کئی ممالک ميں بطور سفارت کار فرائض سرانجام دے چکے ہيں۔ تسنيم اسلم کل دفتر خارجہ کی آخری ہفتہ وار بریفنگ دیں گی جس کے بعد قاضی خلیل اللہ بطور ترجمان دفتر خارجہ فرائض سرانجام دیں گے۔