تئیس غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

Foreign NGOs

Foreign NGOs

اسلام آباد (جیوڈیسک) غیر ملکی این جی اوزکے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں اکاؤنٹس اور جانچ پڑتال کے دوران کی گئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ این جی اوز متعدد نوٹسز کے باوجود اپنے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع کرانے میں ناکام رہیں۔ کارروائی کی زد میں آنیوالی این جی اوز میں سیو دی چلڈرن الحیا ٹرسٹ، وار چائلڈ، دی برٹش کونسل، امریکن انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان بی ہیوریل سائنسز، گلوبل پارٹنر، گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن، گول اور اور سیز ڈویلپمنٹ کارپوریشن شامل ہیں۔

ملک میں مجموعی طور پر تینتیس غیر ملکی این جی اوز ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جن کی مانیٹرنگ کیلئے جامع پالیسی وضع کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔