غیرملکی کھلاڑی نہیں، خیبر پختونخواہ حکومت پھٹیچر ہے، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے باہر وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کپتان پر سخت تنقید کرتے ہوئے عمران خان کو پھٹیچر خان اور اداکارہ میرا کا بھائی کا قرار دے دیا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے خلاف کام کرکے عمران خان نے پاکستانی قوم کی توہین کی ہے ، پوری قوم کرکٹ کی بحالی پر خوش ہے سوائے ایک شخص کے جس کا نام عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل کھلاڑی نہیں، خیبر پختونخواہ حکومت پھٹیچر اور ریلو کٹہ ہے۔ پاکستان میں کھیلوں کا دشمن پھٹیچر خان ہے۔ عمران خان بھارت کمنٹری کرنے جاتے ہیں اور پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کی تضحیک کرتے ہیں۔