خارجہ پالیسی پر بحث کے دوران ہلیری اور برنی کے درمیان جھڑپ

Hillary Clinton and Bernie Sanders

Hillary Clinton and Bernie Sanders

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند امیدواروں ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے پہلے باہمی مباحثے میں ملک کی خارجہ پالیسی اور وال سٹریٹ پر شدید بحث ہوئی ہے۔

ہلیری کلنٹن نے برنی کو ایک آئیڈئیلسٹ قرار دیا جو چیزوں کو نہیں ہونے دینا چاہتے جبکہ سینڈرز نے ہلیری پر الزام لگایا کہ وہ حقیقی تبدیلی کے حصول کے لئے سٹیبلشمنٹ سے ضرورت سے زیادہ قریب ہیں۔

یہ پہلا ٹی وی مباحثہ تھا۔ ہلیری نے کہا کہ روس بڑا خطرہ ہے جبکہ برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا کا تھانیدار نہیں بننا چاہئے۔ ہیلری نے ا±ن کی خارجہ پالیسی کی مہارت کے حوالے سے سوالات اٹھائے۔