غیرملکی مہاجرین وطن چھوڑ کر اپنی جانیں بچا کر لندن، جرمن، فرانس، اٹلی اور اسپین میں مقیم ہیں، اکرام الدین

Refugees

Refugees

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سینئر صحافی اینڈ گلوبل یونین اف جرنلسٹ تنظیم جرمنی کے مرکزی صدر اکرام الدین نے کہا کہ غیر ملکی مہاجرین طالبان و دہشت گردوں کے حملوں اور قتل کی ڈر سے اپنا گهر بار اور اپنا وطن چھوڑ کر اپنی جانیں بچا کر لندن، بالخصوص جرمن، فرانس، اٹلی اور اسپین میں مقیم ہیں۔

حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ان تمام ممالک کے حکمرانوں سے کہیں کہ ان مہاجرین کو اپنے ملک میں عارضی سکونت دیں اور ان کو روزگار بهی مہیا کریں کیونکہ ان کو اپنے ملک میں طالبان کی طرف سے بار بار ٹارگٹ بنایا گیا اور وہ اپنی جانیں بچا کر یہاں بهاگ آئے ہیں۔

اب وطن سے باہر بے یار و مددگار ہے حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وزارت داخلہ کو فائل بنائیں اور ان مہاجرین کی مکمل مدد کرتے ہوئے ان ملکوں کی عارضی سکونتی پرمٹ بنائیں۔