بھلکڑ مچھلی پر بنی اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری کا نیا ٹریلر ریلیز

Finding Dory

Finding Dory

لاہور (جیوڈیسک) بھلکڑ مچھلی پر بنی اینیمیٹڈ فلم “فائنڈنگ ڈوری” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ تھری ڈی فلم سترہ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اینڈریو سٹینٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “فائنڈنگ ڈوری” کی کہانی بھلکڑ مچھلی کی ہے جو اپنے خاندان کی تلاش میں ہے۔ اس دوران اسے مختلف واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ “فائنڈنگ ڈوری” فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے۔

نئی فلم میں ایلن ڈیگینیریس ، ایڈ اونیل ، ٹائی بورل سمیت دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ مچھلیوں کی دلچسپ شرارتوں سے بھرپور یہ فلم “فائنڈنگ ڈوری” سترہ جون کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔