عشرہ مغفرت ،رب کے حضور گناہوں سے توبہ کا درس دیتا ہے ، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں اور سعادتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے بلاعذر روزہ خوری گناہ کبیر ہ اوراللہ کی رحمت سے محرومی کاباعث ہے،مالی اور بدنی عبادات کے ذریعے سے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے رمضان المبارک رحمت مغفرت ، جہنم سے خلاصی کا سنہرہ موقع ہے ،عشرہ مغٖفرت مسلمانوں کو رب کے حضور گناہوں سے توبہ کا درس دیتاہے۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مضان المبارک رب کوراضی کرنے کا سنہرہ موقع ہے جس کا ہر لمحہ قیمتی ہے ، مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضاکے لیے کھاناپینااورخواہشات نفسانیہ کوچھوڑکراوررات کوتراویح وقیام اللیل میں مشغول ہوتے ہیں، انہوں نے کہاکہ حدیث پاک کے مطابق بہت سے خوش بخت لوگ ہونگے جن کی اللہ پاک مغفرت فرمائیں گے اس مبار ک مہینے میں اللہ پاک جنت کے دروازے کھول دیتے ہیں اورجہنم کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔

شیاطین کوقید کردیاجاتاہے،اس مبارک مہینہ میں ایک شب شبِ قدرکہلاتی ہے،رمضان المبارک میں افطاراورسحر کے اوقات میں اللہ پاک روزہ داروں کی دعائیں قبول فرماتے ہیں اس مبارک ماہ کااول حصہ رحمت،درمیانی حصہ مغفرت اورآخری حصہ جہنم سے آزادی کاہے ،یہ مہینہ ہرلحاظ سے امت مسلمہ کے لیے رحمتوں والاہے اس لیے اس مبارک ماہ میں جتنازیادہ ہوسکے اپنے رب کی عبادت کی جائے مسلمانوں کواللہ پاک نے انعام کے طور پہ یہ مبارک مہینہ عطاکیااب ہماراکام ہے کہ ہم اس مبار ماہ کی قدر کرتے ہوئے اپنے گناہوں کومعاف کروائیں۔

انہوں نے کہاکہ مالی اور بدنی عبادات کے ذریعے سے مبارک لمحات کی سوغات کو سمیٹنے کی کوشش کی جائے، انہوں نے مزید کہاکہ امسال صدقہ فطرکے رقم کی حدفی کس خالص گندم کے رقم کے اعتبارسے 100روپے بنتی ہے جبکہ جَوکے اعتبارسے گندم جو280، کھجور525 اورکشمش کے اعتبار سے 1540روپنے بنتاہے ، جس کی ادائیگی ہرصاحب نصاب مسلمان پرواجب ہے زکوٰۃ اوردیگرصدقات واجبہ کی ادائیگی کی طرح مستحق تک پہنچانابھی فرض ہے اسلئے ان واجباتکی ادائیگی مکمل احتیاط سے کرنی چاہئے۔