تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں: شعیب ملک

Shoaib Malik

Shoaib Malik

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا وہ مصباح الحق سمیت تین کپتانوں سے عمر میں چھوٹے ہیں اس لیے نمائندگی چاہتے ہیں۔

ساتھ ہی اپنی عمر کی درستگی بھی کر دی سابق کپتان نے دورہ زمبابوے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت کر رہے ہیں انتخاب کا فیصلہ سلیکٹرز پر چھوڑتے ہیں۔

بنگلادیش سے شکست کے بعد گرے ہوئے ٹیم کے مورال پر شعیب ملک کا یہ جوش جذبہ ان کی واپسی میں کتنا اہم ہوتا ہے یہ وقت ہی بتائے گا۔