سابق امریکی باکسر کمبو سلائس دوران علاج چل بسے

kmbu Slice

kmbu Slice

فلوریڈا (جیوڈیسک) سابق امریکی باکسر کمبو سلائس فلوریڈا کے ایک اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

42 سالہ امریکی باکسر کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر فلوریڈا کے اسپتال لایا جہاں دوران علاج وہ چل بسے جب کہ پولیس نے ان کی پراسرار موت کے حوالے سے تفتیش شروع کردی جس کے لئے ابتدائی طورپران کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

دوسری جانب کمبو سلائس کے آرگنائرز “امریکن ٹاپ ٹیم” نے تصدیق کی ہے کہ اے ٹی ٹی فیملی کا ایک عظیم باکسراب اس دنیا میں نہیں رہا جس پر آرگنائزنگ گروپ گہرے صدمے میں ہے۔ کمبو سلائس آخری مرتبہ بلاٹر ایم ایم اے فائٹنگ کمپنی کے ساتھ وابستہ تھے جس کے پلیٹ فارم سے انہوں نے 19 فروری کو باکسر ڈاڈا 5000 کو شکست دی تاہم ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پران کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی تھی تاہم آئندہ ماہ لندن میں ان کی فائٹ شیڈول تھی اوراسپتال میں داخل ہونے سے ایک ہفتے قبل انہیں لندن میں منعقدہ فائٹ کے حوالے سے انہیں اپنے کچھ دوستوں سے ملاقات بھی کرنا تھی۔

ایم ایم اے فائٹنگ کمپنی نے بھی کمبو کی اچانک موت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ باکسنگ سے ہٹ کر کمبو ایک دوستانہ شخصیت کے مالک تھے جن کی غیرموجودگی کمپنی کے لئے گہرے صدمے کا باعث بنی ہے، ہماری دعائیں ان کے خاندان ، دوستوں اور شائقین کے ساتھ ہیں۔