سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سلوئی سید منصور علی شاہ بخاری PTI میں شامل

PTI Chakwal

PTI Chakwal

چکوال : سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سلوئی معروف صحافی اور ممبر پنجاب پریس کلب سید منصور علی شاہ بخاری کے اعزاز میں سینئر نائب صدر PTI شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے عشائیہ دیا اور سید منصور علی شاہ بخاری نے باضابطہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی جبکہ راجہ یاسر سرفراز نے باقاعدہ ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل چکوال کے عہدہ پر نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے سید منصور علی شاہ بخاری سے توقع ظاہر کی کہ ان کے آنے سے PTI مضبوط ہوگی اور بہت سی شخصیات PTI میں شمولیت اختیار کریں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں سید منصور علی شاہ بخاری نے 2781 ووٹ حاصل کئے تھے اور ن لیگ سے دوسرے نمبر پر رہے ن لیگ کے امیدوارنے 3257 ووٹ حاصل کئے تھے ۔ سید منصور علی شاہ بخاری کے شامل ہونے سے PTI کا دھڑا بھی ان کے ساتھ ملنے کی وجہ سے PTI یونین کونسل سلوئی میں بہت مضبوط ہوجائے گی۔اس موقع پر سید منصور علی شاہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیںعمران خان کا ان کرپٹ لوگوں کو عدالت کے کٹہرے تک لے کر آنا بہت بڑی کامیابی ہے اور اللہ تعالیٰ انہیں آگے بھی کامیاب کرے گا ۔اس موقع پر معززینِ علاقہ کے علاوہ چیئرمین ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل چکوال ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ، ملک اختر شہباز، ملک کاشف حبیب،ملک اظہرحسین،ملک احسان اور راجہ اطہر ظہور بھی موجود تھے۔

٭٭٭٭پاکستان تحریک انصاف چکوال ٭٭٭٭