سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک آج سے پنجاب کا دورہ کریں گے

Dr. Abdul Malik

Dr. Abdul Malik

لاہور : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک آج 20 مئی سے پنجاب کا دورہ کریں گے۔نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین کے مطابق سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک ایک ہفتے کے دورے کے دوران ساہیوال، اوکاڑہ، پاک پتن، نارووال، بہاولنگر، خانیوال اور میانوالی میںمنعقدہ کسان کانفرنس، جنرل ورکرز کنونشن ،بارکونسلز،چیمبرآف کامرس سمیت دیگر تقریبات سے خطاب کریں گے۔

دورے کے دوران وہ نیشنل پارٹی کے کارکنان اور مقامی معتدد سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ سینٹر کبیر جان،جان بلیدی، ڈاکٹر اسحاق، ایوب ملک اور طالب حسین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

محمد ابتسام الحق
03004709102