سابق ضلع ناظم سردار احمد یار ہراج پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

Sardar Ahmad Yar

Sardar Ahmad Yar

خانیوال (چوہدری نوید اشرف کمبوہ) سابق ضلع ناظم سردار احمد یار ہراج پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے بنی گالہ میں عمران کان کے ساتھ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی عمران خان کی طرف سے پارٹی میں شمولیت پر والہانہ خیر مقدم تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم سردار احمد یار ہراج نے گزشتہ روز چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ون تو ون ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سابق ضلع ناظم فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہو کہا مل کر کرپشن کے خاتمے اور نیا پاکستان بنانے کی جدو جہد کریں گے ۔خانیوا ل میں سردار احمد یار ہراج کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی شہریوں کا جشن۔