سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو 14روزہ ریمانڈ پر نیب کےحوالے

KHALI DLANGO

KHALI DLANGO

کوئٹہ (جیوڈیسک) احتساب عدالت نےسابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

نیب کی جانب سے میر خالد لانگو کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ کی احتساب عدالت پہنچایا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو درخواست کی کہ خالد لانگو کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حولاے کیا جائے تاکہ سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے خلاف ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکے۔

اس موقع پر عدالت نے خالد لانگو سے استفسار کیا کہ کیا انہیں کوئی طبی مسئلہ ہے، جس پر خالد لانگو نے کہا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں البتہ نیب کے اہلکار انہیں رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود ہتھکڑی پہنا کر لائے ہیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد خالد لانگو کو 14 روز کے لئے نیب کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا تھا۔