سابق امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی تنزلی نہ کی جائے: پینٹاگون کی تجویز

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے گرل فرینڈ کو معلومات فراہم کرنے والے سابق امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی فورسٹار جنرل کے عہدے سے تنزلی نہ کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف مزید کسی قسم کی کارروائی نہ کی جائے۔

اپنی گرل فرینڈ کو خفیہ سرکاری معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے پیٹریاس نے 2011ء میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

امریکی محکمہ دفاع نے بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ ڈیوڈ پیٹریاس کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جانا چاہیے، امریکی نائب وزیر دفاع سٹیفن ہارپر نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مککین کو لکھے گئے ایک خط میں واضح کیا ہے کہ اس کیس پر مکمل نظر ثانی اور تجاویز کی روشنی میں ڈیوڈ پیٹریاس کے خلاف اضافی کارروائی کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی۔