سابق لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ برمنگھم سٹی کونسل کے بطور کیبنٹ ممبر منتخب

Shafique Shah

Shafique Shah

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے ) سابق لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ برمنگھم سٹی کونسل کے بطور کیبنٹ ممبر نامزد ، تفصیلات کے مطابق سابق لارڈ میئر اور موجودہ ڈپٹی لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کی کمیونٹی کے لیے بے باک خدما ت کے اعتراف میں انہیں سٹی کونسل آف برمنگھم کا بطور کیبنٹ ممبرشعبہ سماجی ربط اتحاد و اتفاق اور آبا دی کی فلاح بہبود کے لیے اہم ذمہ داری سے نوازا گیا ہے۔

وہ گذشتہ اپنے دور میں برمنگھم بھر میں بسنے والی آبادی کے حقوق انکے اتفاق و اتحاد،بین المذاہب ہم آہنگی، عدل وانصاف اور امن و امان کے لیے بے مثال کردار ادا کر چکے ہیں اور اب وہ اپنے موجودہ عہدہ کے زریعہ سے شہر کی مزید تعمیر وترقی اور بہتری کیلیے نمایاں خدمات سرانجام دے سکتے ہیں ۔

باالعموم برمنگھم شہر میں بسنے والی تمام کمیونٹیز اور با الخصوص مسلم کمیونٹی نے کونسلر شفیق شاہ کا بطور کیبنٹ ممبر نامزد ہونا خو ش آئند قرار دیا ہے اور انہیں ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے مستقبل قریب میں مزید ترقی کی خواہشات کا بھی اظہا ر کیا ہے۔