سابق ایم کیو ایم رہنماؤں کی وطن واپسی،اہم ارکان بیرون ملک روانہ

MQM leaders

MQM leaders

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما جہاں ایک ایک کرکے بیرون ملک سے پاکستان واپس آرہے ہیں وہیں، ایم کیوایم کے حالیہ اراکین، ایک ایک کرکے بیرون ملک روانہ ہونا شروع ہوگئےہیں۔

یہ ماجرا کیا ہے؟ کوئی انجانا دباؤ؟ یا پھر پارٹی کی نئی حکمت عملی؟ایم کیوایم کے اہم اراکین، ایک ایک کرکے بیرون ملک روانہ ہورہے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں متحدہ کے اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن چھٹیاں لے کر دبئی روانہ ہوگئے،ایم کیوایم رہنما خوش بخت شجاعت بھی چھٹیاں منظور کرواکے امریکا روانہ ہورہی ہیں،متحدہ رہنما فیصل سبزواری نے رابطہ کمیٹی کو 2 ماہ کی چھٹیوں کی درخواست دی، اور امریکا روانہ ہوگئے،

ایم کیوایم رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے بھی چھٹیوں کی درخواست پر دستخط لیے اور لندن کی پرواز پکڑی،ایم کیوایم رہنما حیدرعباس رضوی بھی ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں۔

ترجمان ایم کیوایم نے بتایا ہے کہ ان رہنماؤں نے نجی مصروفیات کی وجہ سے چھٹیاں لیں ہیں۔